31-Jul-2022 لیکھنی کی کہانی Open topic:(رب کی محبت کا رنگ)
بسم ﷲ الرحمن الرحیم
یہ محبت یوں تو کئ رنگوں میں پائی جاتی ہے اور ان رنگوں میں کئ رنگ بڑے دلکش و دل نشیں ہوتے ہیں, دل کو لبھانے والے۔ جیسے والدین کی محبت ، بہن بھائیوں کی محبت ، ساتھیوں اور ہمجولیوں کی محبت جیسے جیسے زندگی میں تغیر و تبدل ہوتا ہے ویسے ویسے یہ محبت مختلف رنگوں میں تبدیل ہوتی جاتی ہے اور یہ محبت کی رنگارنگ تہذیب زندگی کے ساتھ چلتی ہی رہتی ہے۔
لیکن۔۔۔۔
ان کھلکھلاتے ہوۓ ، مہکتے ہوۓ، دل کو لبھاتے ہوۓ رنگوں میں ایک "خاص بہت ہی خاص رنگ " ہوتا ہے۔۔۔۔
جانتے ہو۔۔۔!!! وہ خاص و خالص اور بیش بہا قیمتی رنگ کون سا ہوتا ہے!!!؟؟ "رب کی محبت" یہ ہوتا ہے وہ قیمتی اور انمول رنگ. یہ جو محبت ہوتی ہے نا یہ ہمیں جینا سکھاتی ہے ، یہ ہمیں ہر قدم پر تھام لیتی ہے کبھی تنہا نہیں چھوڑتی، یہ محبت جسے مل جائے اسے کبھی مایوس نہیں کرتی بلکہ اسے خوشیوں سے رنگ دیتی ہے، جسے یہ محبت مل جاۓ اس کی زندگی میں بہار ہی بہار آجاتی ہیں، یہ محبت کبھی رسوا نہیں کرتی بلکہ رسوائی اور غموں کے اندھیروں کو ہم سے دور کرتی ہے۔
یہ رنگ پاکیزہ دلوں پر چڑھتا ہے ، جہاں نعمتوں کا شکر اور رب کا ذکر ہو وہاں چڑھتا ہے یہ رنگ، یہ رنگ اس طرح معطر ہوتا ہے کہ دنیا کے رنگ بھی متاثر نہیں کرتے بلکہ زندگانی کے رنگ بدل جاتے ہے پھر یہ رنگ کچھ اس طرح سے زندگی میں عیاں ہوتا ہے کہ کسی کے لہجوں میں مہکتا ہوا ایمان کا رنگ ، کسی ٹوٹے دلوں پر کلام اللہ کا رنگ ، چہروں پر خوف الہی کا رنگ ، کہیں آنکھوں میں عیاں تو کہیں نمازوں میں خشوع کے ذریعے، کہیں زبان پر ذکر کے ذریعے اس طرح عیاں ہوتا ہے یہ "رب کی محبت کا رنگ" انمول دلوں میں ۔۔۔
دوستوں تم بھی خود کو اس بیش بہا قیمتی خاص رنگ میں خود کو رنگ لو زندگی کا اصل مزہ تو اسی رنگ میں ہے۔ صِبْغَةَ اللَّهِ ۖ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً ۖ وَنَحْنُ لَهُ عَابِدُونَ
رنگ ﷲ کا اور کس کا اچھا ہے رنگ ﷲ سے؟ اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں۔ (سورۃ البقرہ:١٣٨)
Aniya Rahman
02-Aug-2022 10:48 PM
Nyc
Reply
Neha Manhas
01-Aug-2022 12:04 PM
بہت عمدہ 👌👌👌
Reply
Arshik
01-Aug-2022 07:56 AM
ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت خوبصورت لکھا ہے آپ نے سمیہ ❤️❤️
Reply